• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلوب حسین ہمارے پاس نہیں، ہمیں بھی ان کی تلاش ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران روزنامہ جنگ کے رپورٹر مطلوب حسین سمیت نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ سی ٹی ڈی کے پاس نہیں ہیں اور ہمیں بھی انکی تلاش ہے۔علاوہ ازیں مطلوب حسین کی جبری گمشدگی کو17روز گذرگئے لیکن پولیس تاحال انکا سراغ نہیں لگا سکی۔ پولیس نے 5 اپریل کو مطلوب حسین موسوی کے بھائی سید منہاج حسین کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 122/2019درج کیا تھا ۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ کلیم امام، کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فارقی اورایس ایس پی کورنگی علی رضا سمیت پولیس افسران نے اب تک پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے، افسران کی جانب سے مطلوب حسین کی جبری گمشدی کے حوالے سے اب تک انکے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب الفلاح تھانے کے تفتیشی انچارج محمد علی سولنگی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی ہے ،ڈی ایس پی رحیم شاہ سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے معاملہ تفتیشی افسر پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب تک ایف آئی آر اے کلاس نہیں ہوتی اس وقت تک مقدمہ کی تفتیش تھانے کے تفتیشی افسر کے پاس ہی ہو گی۔
تازہ ترین