• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال عملے کی غفلت کا شکار، 9 ماہ کی بچی کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے نجی اسپتال (دارالصحت اسپتال) میں مبینہ غفلت کا شکار ہونے والی 9 ماہ کی نشوا کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے اور اس کی صحت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو جمع کرادی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 9ماہ کی بچی نشوا کا لیاقت نیشنل اسپتال میں مکمل چیک اپ کیا گیا،نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے نشوا کی رپورٹس مسترد کردیں او ر دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ۔ ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ نشوا کے فٹس کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بچی کے دماغ کی مکمل اسکرینگ کی جائے گی، پیر کو نجی اسپتال ( لیاقت نیشنل) میں ننھی نشوا کے مزید ٹیسٹ اورکچھ خون کے نمونے حاصل کئے ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کئے گئےتا ہم ڈاکٹروں نے بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔
تازہ ترین