• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروموشن کیس،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے رویئے پرہائیکورٹ برہم،جواب طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پروموشن کیس میں جواب داخل نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یکشن آفیسر سے اوپر بیٹھے صاحبان کو کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا ، کیوں نہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کی تنخواہوں کو ان کیسز سے مشروط کر دیں،گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سنٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقی ملنے کے منتظر شعیب سیٹھی کو سپر سیڈ کر کے جونئیر کو ترقی ملنے کے خلاف شعیب سیٹھی کی درخواست کی سماعت کی تو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن والے لاءآفیسرز کو پوری معلومات کیوں نہیں دیتے ۔
تازہ ترین