• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ16ارب قرضہ،پی ٹی آئی والوں کے18جعلی اکائونٹس سامنے آگئے،ن لیگ

راولپنڈی(جنگ نیوز)ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے، یومیہ 16 ارب روپے ملکی قرضہ بڑھ رہا ہے ،پی ٹی آئی والوں کے 18جعلی اکائونٹس سامنے آگئے،پٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے،رمضان میں روزہ کھولنا مشکل ہوجائے گا عوام کیلئے کیوں کہ یہ نااہل حکومت ہے، ہم کھربوں کے منصوبے بنائے اور پی ٹی آئی نے کھربوں کے کھڈے کھودے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ چور دروازے سے معاہدے کئے جا رہے ہیں، عوام تیار رہیں حکومت کوئی نہ کوئی کارروائی ڈالے گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چوری کے پیسے سے چل رہی ہے۔
تازہ ترین