• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلیں کاٹ چکے، ہمیں چھترول سے نہ ڈرائیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم جیلیں پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ، چھترول کی دھمکیاں دیکر نہ ڈرایاجائے،حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پہلے ہی مان چکی ہے۔معاہدے کی شرائط سامنے لائی جائیں،کیا اس ملک کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چلایا جائیگا۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملا قا ت نہ ہونا باعث تشویش ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔صدارتی نظام کے شوشے چھوڑنے والے 1971کو بھی یاد رکھیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا کہ وزیر خزانہ عجلت میں واشنگٹن بھاگے اور واپس بھی آگئے۔
تازہ ترین