• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہوگا،19 نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس کیلئے 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کیا گیا ہے لیکن ذ رائع کے مطابق اس ایجنڈے کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر بھی بریفنگ دیں گے ۔ وہ آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی کا بینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔ 19 نکاتی ایجنڈے کے مطابق سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ۔
تازہ ترین