• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط بار ایسوسی ایشنز اہم کردار ادا کرتی ہیں، وزیراعظم عمران

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کے نظام کو موثر اور عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں وکلا کا کلیدی کردار ہے، مضبوط بار ایسوسی ایشنز نہ صرف مضبوط عدلیہ بلکہ ملک میں جمہوری اداروں اور بہتر اسلوب حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی کررہے تھے۔ تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو ممبران بھی ملاقات میں شریک تھے۔
تازہ ترین