• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی پر پابندی کو تعلیمی اداروں میں بھی لاگو کروائینگے،وزیر صحت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے، اس قانون کو یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے، شیشے کی درآمد پر پابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ پیر کو سموک فری اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، اس لیے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کویقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے گیدڑ بھبکیاں نہ دی جائیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
تازہ ترین