آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر ایمائنول میکرون  نے بارہویں صدی کے تاریخی گرجا گھر نوٹر ڈیم چرچ کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے اور تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور 800 سال قدیم پیرس کے نوٹرڈیم چرچ میں لگی خطرناک آگ کئی گھنٹے بعد بجھا دی گئی، جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا کہناہےکہ عمارت کے اصل ڈھانچے کو بچاکر چرچ کو مکمل تباہی سے بچا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ سے متاثر ہوکر چرچ کی چھت جل گئی ہے ، ایک بلند مینار گر گیاجبکہ اس کے دو مین ٹاور بچا لیے گئے ہیں، 400 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔

حادثے کی جگہ پہنچنے والے فرانس کے نائب وزیر داخلہ لورنٹ نونیزنے آگ بجھانے کے لیئے طیاروں کی مدد نہ لینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایکشن سے چرچ کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چرچ کی آگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے بجھانے کےلیے طیاروں کے استعمال کا مشورہ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ آگ کی لپیٹ میں آیا چرچ گوتھک آرٹ کا شاہکار تھا، نوٹرےڈیم چرچ کی تعمیر1160میں شروع ہوئی اور 1260میں مکمل ہوئی، یہاں ہر سال ایک کروڑ20 لاکھ سیاح شاہکار چرچ کو دیکھنے آتے ہیں، اس میں موجود مصوری کے فن پارے بھی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں