• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ، پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کی ویڈیو جاری

امریکا میں پولیس اہلکار کی جانب سے فائرنگ کرکے سیاہ فام شخص کو قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول پستول پھینکنے کی ہدایات پر عمل کررہا تھا، اس کے باوجود پولیس اہلکار نے اس پر متعدد گولیاں چلائیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 25 مارچ کو شمالی کیرولائنا کی ایک پارکنگ میں پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے سیاہ فام شہریوں سے ناانصافیوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جن کے خلاف ماضی میں ملک گیر احتجاج بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین