• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن میں کانووکیشن کا انعقاد


التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن میں کانووکیشن  کاانعقاد کیا گیا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانووکیشن میں 144 طلبا نے ڈگریاں حاصل کیں۔

اس موقع پرنیول چیف نے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ الہامی علم کو دنیاوی علوم پر فوقیت دینی چاہیے، الہامی اور دنیاوی علوم کے امتزاج سے ہی دانائی حاصل ہوتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے پرنسپل التمش انسٹیٹیوٹ اور وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین