• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کلنک‘ سے متعلق مادھوری کے اہم انکشافات

بالی ووڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ مادھوری ڈکشٹنے اپنی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔


بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی اگلی فلم ’کلنک‘ میں ایک بہترین ڈانسر کا کردار ادا کیا ہے، اس حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے مادھوری نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم میں ڈانسر کا کردار ادا کر کے لوگوں کے دقیانوسی خیالات کو غلط قرار دے دیا کہ ایک اداکارہ ماں بننے کے بعد ایسے کردار نہیں کرسکتی۔

مادھوری ڈکشٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلمی شائقین سمیت کچھ لوگوں کا شاید یہ ماننا ہے کہ ایک اداکارہ شادی کے بعد اور خصوصاً ماں بننے کے بعد ویسے کردار ادا نہیں کرسکتی جیسے وہ شادی سے قبل بخوبی ادا کرلیتی تھی، لیکن انہوں نے لوگوں کے ان خیالات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم میں ایک ڈانسر کا کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ فلم ’کلنک‘ بہت خاص ہے جس میں وہ سنجے دت کےمد مقابل کام کرتی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ مادھوری اور سنجے دت 90 کی دہائی کے بعداب ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ابھیشیک ورمان کی فلم کلنک میں مادھوری سے قبل ’بہار بیگم‘ کا کردار لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو دیا گیا تھا لیکن اُن کی اچانک موت ہوجانے کے بعد یہ کردار مادھوری کو دےدیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 90 کی دہائی کی سب سے مقبول ترین اداکارہ رہی ہیں اور آج بھی اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث وہ لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت کے علاوہ فلم میں ورن دھون، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا اور دیگر کام کرتے نظر آئیں گے جبکہ  فلم 17 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین