• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے افسران اور سیلرزکیلئےایوارڈزکی تقریب


پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب منقعد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ،ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

پاک بحریہ کے بارہ کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری ) اور گیارہ افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بائیس افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت کا اعزاز دیا گیا، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کوکُل 83 تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس-II-،I اور III بھی تفویض کیے گئے۔

69 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہءتحسین سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین