• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لوگ اکثر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں‘

بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔


بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم کپورنے ارباز خان کے آن لائن شو ’کوئیک ہیل پنچ‘ ( Quick Heal Pinch) میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ نا صرف فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل بلکہ اب بھی اکثر لوگ انہیں تنقید ی نظر سے دیکھتے ہیں اور اُن پر تبصرے کرتے ہیں۔

دوران شو سونم کپور نے کہا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی بیشتر اداکاراؤں کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی ان کے موٹے ہونے پر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے تو کبھی ان کے رنگ کو لے کر۔

سونم بھی کئی مرتبہ اسی طرح کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں جس کا ذکر انہوں نے ارباز خان کے شو کے دوران کیا اور کہا کہ لوگ اُنہیں کہا کرتے تھے کہ ’بہت پتلی ہے، بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے، شادی کون کرے گا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ لوگ تو ٹوئٹر پربھی اُن سے کہتے ہیں کہ ’ٹوئٹر سے دور ہی رہو دیش کا بھلا ہوگا‘ جس کا انہوں نے جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں پتا ٹوئٹر پر کیسے دیش کا بھلا ہو سکتا ہے۔‘

سونم کپور نے اپنی شخصیت سے نفرت کرنے والوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’مجھے ایمانداری سے ایسا لگتا ہے کہ نفرت کرنے والے بھی محبت کرنے والے ہی ہوتے ہیں۔‘

تازہ ترین