• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کیا ہونے جارہا ہے، فواد کو بتاتا کون ہے؟‘

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے استفسار کیا ہے کہ فواد چوہدری اور شہزاد اکبر کو بتاتا کون ہے کہ یہ کام ہونے جارہا ہے؟

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب اُن سے 2005ء سے2008ء تک آنے والے 18 کروڑ روپے کا سوال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے،جو بھی کیا اس وقت کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جسے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا وہ بھی قوم کو انصاف کا بھاشن دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیامت کی نشانی ہے جہانگیر ترین بھی کرپشن کو شرمناک کہہ رہے ہیں۔

تازہ ترین