• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: سیلابی صورتحال، 5 افراد ہلاک، 17لاپتہ

افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں افغان حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہرات کے 5 اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔

افغان حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے تمام افراد ایک بس میں سوار تھے جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہرات، قندھار ہائی وے کو شدید نقصان پہنچا ہے،جسے ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رواں ماہ بدخشاں،تخار،ہرات،فریاب،بلخ،سمنگان، کنڑ سمیت دیگر افغان صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین