• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتی ہے، میئر اسلام آباد

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی روایت ہے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کریں۔

ڈپٹی میئرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علی نواز اعوان نے غلط نمبرز بتا کر عوام کو گمراہ کیا، 3 سال میں انہوں نے 52 سے 162 ٹیوب ویل تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی، گیارہ نئے فلٹر پلانٹس لگائے ، ن لیگ کی حکومت نے چودہ ارب کا بجٹ منظور کیا، موجودہ حکومت نے تمام فنڈز بند کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سملی ڈیم،خان پورڈیم اور ٹیوب ویل سے پانی دیا جا رہا ہے،پانی کے 34 ٹینکر ہیں، 12 کام کر رہے ہیں، فنڈز کی کمی کے باعث پانی کے ٹینکر خراب ہیں،سی ڈی اے کی طرف سے بجٹ کی منظوری نہیں دی جاتی۔

شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیلامی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا،وزیر اعظم کو غلط ریکارڈ بتایا گیا۔

میئر اسلام آباد کا نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں نیلامی کے تمام ٹی او آرز تبدیل کیے گئے، اب جو ملٹی فلور بلڈنگ کا کریڈٹ لیا جا رہا ہے یہ ہمارا کارنامہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا کے پلاٹ 30 فیصد کم ریٹ پر دیئے گئے، سی ڈی اے نے بہت کم ریٹ میں نیلامی کی ہے، 4 ارب روپے کے پلاٹ نادرا نے خریدے، اگر یہ 4 ارب نکال دیں تو سی ڈی اے نے 7 ارب کی آکشن کی جو پہلے سے کم ہے۔

شیخ انصرعزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی فیس سیونگ کے لیے یہ ڈرامہ رچایا، جو بھی پراجیکٹ کل بتائےگئے وہ ن لیگ کے دور حکومت میں بنائے گئے، تمام پراجیکٹس کے پی سی ون ہمارے دور میں بنے، اسلام آباد ایکسپریس وے پر جو کام جہاں چھوڑے آج تک وہیں ہیں۔

تازہ ترین