• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم: وزراء تقسیم، اکثریت مخالف

وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ایمنسٹی اسکیم پر وزراء 2 حصوں میں تقسیم ہو گئے،اکثریت نے مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے اپنے کپتان عمران خان سے کہا کہ پی ٹی آئی تو ایمنسٹی اسکیموں کی مخالف رہی ہے اب عوام کو کیا جواب دیں گے؟

وزیراعظم نے بھی ایمنسٹی اسکیم کو پارٹی منشور کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اگر اسکیم لانی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر مزید مشاورت کےلئے اجلاس کل دن 2 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہوگی، اسے منظور نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو کابینہ ارکان ایمنسٹی اسکیم میں تجاویز دینا چاہتے ہیں، کل اجلاس میں شریک ہوں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 2 گھنٹے سے زائد وقت ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین