• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس فائرنگ سے بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دو اہلکار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

بچے کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کو پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی گولی لگی۔

بچے کے چچا فہیم نے الزام لگایا کہ میرا بھتیجا رکشے میں گھر والوں کے ساتھ جارہا تھا، قریب ہی پولیس مقابلہ ہو رہا تھا کہ بچے کو پولیس کی گولی لگی۔

ڈی ایس پی سچل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے، تحقیقات کررہے ہیں کہ کہاں اور کونسا مقابلہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

تازہ ترین