• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا کون کون سا کھلاڑی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کھیلے گا؟

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 جولائی میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سمیت 27 ارکان نے ٹرائل دے دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوچز کے 3 رکنی پینل نے اسلام آباد کے شالیمار گرائونڈ میں ٹرائل لئے۔

ارکان پارلیمنٹ نے ٹرائل کے دوران خوب چوکے چھکے لگائے اور کوچز کو اپنے کھیل سے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

ٹرائل دینے والے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ہی آئے گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، افغانستان،بنگلادیش اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت پر مشتمل 8 ٹیمیں حصہ لیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز 8 سے 15 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے،اس میں اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کے تمام میچز 15 اوورز پر مشتمل ہوں گےجبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے میچز 20 اوورز کے ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے عمر کی حد 45 برس مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین