• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف ودہشت سے بھرپورفلم دی پرفیکشن کاپہلا ٹریلر جاری

خوف دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی پرفیکشن(The Perfection) کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔


رچرڈ شیفرڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی خواتین موسیقاروں کے گرد گھوم رہی ہے جن کے کئی سال بعد اچانک ٹکراؤ کے بعد عجیب و غریب واقعات رونما ہونے لگتے ہیں ۔

فلم کی کاسٹ میں ایلیسن ولیمز،لوگن بروننگ،اسٹیون ویبر اور الائینا ہفمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بل بلاک اور اسٹیسی ریس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین