• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم بلوچستان نے 268 اساتذہ کو معطل کردیا

بلوچستان کا محکمہ تعلیم غیر حاضر اساتذہ کے خلاف حرکت میں آگیا، محکمے نے دو روز کے دوران صوبے کے چھ اضلاع کے 268 اساتذہ کو طویل غیر حاضری ہونے پر معطل کردیا۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی نے جیو نیوز کو بتایا کہ معطل کئے گئے اساتذہ میں کوہلو کے 64، ڈیرہ بگٹی کے 28، جعفرآباد کے 33 اور ضلع کچھی کے 13 اساتذہ شامل ہیں جبکہ غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی پر 11 ڈی ڈی اوز آفیسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی کوئٹہ اور واشک کے 130 اساتذہ طویل عرصے سے غیر حاضری پر معطل کئے گئے تھے جبکہ 10 ڈی ڈی اوز کو اس ضمن میں نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر صوبے کے چھ اضلاع کے 268 اساتذہ کو طویل غیر حاضری پر معطل کردیا جبکہ ان غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں دینے پر 21 افیسران کو شو کاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

تازہ ترین