آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.42روپے سے گھٹ کر141.37روپے اور قیمت فروخت 141.52روپے سے گھٹ کر141.47روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 141.80روپے سے گھٹ کر141.70روپے اورقیمت فروخت142.30روپے سے گھٹ کر142.20روپے ہوگئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں