• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی اسکیل20کے متعدد عہدیدار تبدیل

اسلام آباد ( حنیف خالد) ایف بی آر کی پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی اسکیل 20 کے عہدیدار فیض احمد نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ لاہور کا چارج دیکر16اپریل سے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹم کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 20کے افسر عبدالقادر شیخ کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیرز یونٹ کراچی کا تبادلہ کر کے کمشنر آئی آراپیلزIIکراچی تعینات کر دیا گیا۔ مس سعدیہ اکرم نے ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او کراچی کا چارج دیکر ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کا عہدہ سنبھالا ہے جمیل احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی کی ذمہ داریاں چھوڑ کر ایڈیشنل ڈائریکٹر بنیادی سکیل 19ایکٹنگ چارج بنیاد پر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے قبل ازیں عظمت طاہرہ پا کستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20 ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کسٹم اسلام ا ٓباد کو کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اسلام آباد کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں عمران احمد چوہدری پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل20 ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ اسلام ا ٓباد کو کلکٹر ایڈجوڈکشن اسلام آباد کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

تازہ ترین