• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ، چھاپوں کیخلاف کمپنیوں کو ریلیف سے عدالت کا انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ڈرگ انسپکٹرز کے چھاپوں کے خلاف درخواست پر دوا ساز کمپنیوں کو عبوری ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈریپ اپیلنٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق ڈرگ انسپکٹرز کے چھاپوں کے خلاف دواساز کمپنیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا ڈرگ انسپکٹرز ہمارے اسٹاک کو ضبط کر رہے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہمیں پروڈکشن بنانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈرگ انسپکٹر سے استفسار کیا کہ آپ کی کارروائیاں کیا کراچی میں جاری ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے بتایا کہ کمپنیوں نے غیر قانونی اضافہ کیا، پورے ملک میں آپریشن جاری ہے۔ دوا ساز کمپنیوں نے قواعد کے برعکس قیمتوں میں اضافہ کیا۔ معاملہ ڈریپ اپیلنٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ پہلے ڈریپ اپیلنٹ کا فیصلہ آنے دیں، پھر معاملے کو دیکھیں گے۔ عدالت نے ریماکس دیئے فریقین کو سنے بغیر ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائیوں سے نہیں روک سکتے۔

تازہ ترین