• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال میں 9 ماہ کی نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،بچی کو ٹیوب کے ذریعے غذادینا شروع کر دی گئی ہے،منگل کی صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے،نشوا کے دماغ کی سوجن بھی کم ہو رہی ہے تاہم سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا،نشوا کو دی جانے والی آکسیجن بھی ہٹا دی گئی ہے،اسپتال کے ترجمان کے مطابق نشوا کو ایک دوروز میں وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین