• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریکی ماسٹر جاوید عرف وصی رضا کو لیاری ایکسپریس وے 13 ڈی کے قریب سے گرفتار کرکےاس کے قبضے سے ایک پستول، بغیر نمبر موٹر سائیکل برآمد کر لی ، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر علی چکنا کا قریبی ساتھی ہے،زوہیب پٹھان، علی رضا عرف رضا ٹی ٹی، شان حیدر پولیس والا اور کاکا بندہ بھی ان کی ٹیم میں شامل ہیں،ملزم جاوید عرف وصی رضا کے الیکٹرک میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہے۔
تازہ ترین