آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفریسانحہ ہزار گنجی اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کیاجائے گا، ہم شہدا کے خانوادوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملک بھر سے مظلوم طبقے نے نظام اور حالات میں تبدیلی کے لئے ووٹ دیئے تھے ،حالیہ سانحہ پر بے حسی ناقابل برداشت ہے،قصاص ،دیت یا معاف کردینے کا حق صرف شہداء کے ورثا کوہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔ ہمیں اس حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں کہ یہ سابقہ حکمرانوں کی طرح بے حس نہیں ہونگے ۔عوام کے مایوس ہونے سے پہلے حکومت کوسنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں