• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف لیاری اور اطراف کے مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانی کی بندش اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لیاری اور اطراف کی آبادیوں کے رہائشی جلوس کی شکل میں نعرے بازی کرتے ہو ئے آئی سی آئی چوک پر نکل آئے اور جناح برج تک احتجاجی دھرنا دے دیا ،اس دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں پر نظام درہم برہم ہو نے کے ساتھ بدترین ٹریفک جام بھی ہو گیا ،احتجاج کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا جبکہ علاقہ پولیس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کرتے ہو ئے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔
تازہ ترین