آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیاں،19ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائی کے دوران 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2اسٹریٹ کرمنل سلمان طالب اور کاشف کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سجاد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گٹکا فروش آفتاب کو گرفتار کرلیا ، کلفٹن پولیس نے ڈکیت ارشد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، بوٹ بیسن پولیس نے 3 ملزمان عبدالقادر،اسد منان ،عدنان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور آدھا کلو چرس برآمد کرلی ،زمان ٹاؤن پولیس نے 2ملزمان اقبال اور رب نواز کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ، نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے 4اسٹریٹ کرمنل شاہ زیب،عبدالہادی،جنید اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے اسلحہ 2موٹر سائیکل برآمد کرلی ،نیو کراچی پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل علی رضا اور ہارون کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ،گلشن اقبال پولیس نے اتوار بازار کے قریب چھاپہ مار کر تین منشیات فروش ابراہیم ،حمید اور فاروق کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں