• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک شہریوں کو ریلیف دینے میں بدستور ناکام ہے،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی روایتی نااہلی کے باعث شہریوں کو ریلیف دینے میں بدستور ناکام ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے متوقع خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا اس کے باوجود کے الیکٹرک نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ، بجلی کے تار ٹوٹنے ، کھمبے گرنے اور درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے 70فیصد علاقے گھنٹوں تاریکی میں ڈوبے رہے بلکہ کئی علاقوں میں دو دن تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل ہی شہر میں مختلف مقامات پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے جس سے شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین