• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں کے باہر لگی پانی کی موٹریں بھی چوروں سے محفوظ نہ رہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکلوںاور گاڑیوں کے بعد پانی کی موٹریں بھی شہر میںچوری ہونے لگی ہیں۔عزیز آباد دو نمبر میں موٹر چوری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جسمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے باہر لگی پانی کی موٹر کو چور کھول کر باآسانی فرار ہو گیا،فوٹیج میں چور کو پانی کی موٹر پربوری ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان دیوار پیچھے لگی موٹر کو آنکھ بچا کر لے گئے، چوری کی واردات دو روز قبل دوپہر کے وقت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں دیگر مقامات سے بھی گھروں کے باہر لگی پانی کی موٹریں چوری ہو نے کی شکایات ملی ہیں۔
تازہ ترین