• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو ورلڈکپ جیتنے کا یقین، بورڈ جشن کی تیاری کرنے گا

لندن (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک ون ڈے ٹیم اور ورلڈکپ کی میزبان انگلینڈ کو اس مرتبہ پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کا یقین ہے۔ انگلش کرکٹ حکام اس اعتماد کے ساتھ ابھی سے وکٹری پریڈ اور جشن سے متعلق سوچنے لگے ہیں۔ اس یقین کی وجہ اوئن مورگن الیون کا گذشتہ بارہ ماہ کے دوران ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا ہے۔ اسے ہی میگا ایونٹ میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ معروف برطانوی روزنامے کے مطابق فی الحال کوئی پلان تو نہیں طے نہیں لیکن لندن کی شہر کی انتظامیہ کے ساتھ انگلش کرکٹ بورڈ حکام رابطے میں ہیں اور ممکنہ تقاریب کے حوالے سے ابتدائی بات چیت ہورہی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ 2005 ایشز سیریز میں فتح کے بعد یہ انگش سرزمین پر کرکٹ سے متعلق پہلا بڑا جشن ہوگا۔ ای سی بی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کے تناظر میں کئی پلان زیر غور ہیں اور ایسا کرنا درست بھی ہوگا، فتح سے ہمیں کرکٹ کو عوام میں مزید مقبول بنانے کی جاری کوششوں میں بہت مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ 1992 کے بعد سے ورلڈکپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکا،جہاں اسے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ہوم سائیڈ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں 30مئی کو جنوبی افریقا کا سامنا کرے گی۔

تازہ ترین