• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا افتتاح

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 8سے 15جولائی 2019 تک برطانیہ میں منعقدہونے والے بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم کو کرکٹ ڈپلومیسی کے طور پر استعمال کریں گے اور ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پارلیمان کے فورم کو استعمال میں لایا جائے گا۔ٹیم کے کنوینر زین حسین قریشی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ اپنے تمام تر اخراجات خودبرداشت کریں گے ۔ تربیتی کیمپ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچز کی نگرانی میں منعقد ہور ہا ہے۔ کیمپ میں جن اراکین قومی اسمبلی نے حصہ لیا اُن میں ملک انور تاج ایڈوکیٹ ، عمران خٹک، شیر علی ارباب، شاہد احمد ، ساجد حسین طوری، راجہ خرم شہزاد نواز ، علی نواز اعوان، صداقت علی عباسی، علی زاہد، فیض اللہ، محمد امیر سلطان، مخدوم زین حسین قریشی ، سید مصطفٰی محمود ، سید مرتضٰی محمود ، سردار محمد خان لغاری ، جام عبدالکریم بجار ،محمد عالم گیر خان، نوید ڈیرواور جمشید تھامس شامل تھے۔

تازہ ترین