• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد گرین اور اسلام آباد ریڈکے درمیان افتتاحی میچ منگل کو جناح اسٹیڈیم اسلام آبادمیں کھیلا جائے گا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ا نجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ایونٹ میں 41 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ میچز مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے ، دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔
تازہ ترین