• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم کو دھچکہ،ڈائنا بیگ ان فٹ ہوگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے دورے سے قبل پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب ان کی اہم کھلاڑی ڈائنا بیگ ان فٹ ہوکر دورے سے باہر ہوگئیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ منگل کو کراچی میں ڈائنا بیگ کا بائیں انگوٹھا زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے دورہ نہیں کر سکیں گی۔ ان کی جگہ فاطمہ ثناء کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈائنا بیگ انگوٹھے کا علاج قومی اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل پینل سے کرائیں گی۔
تازہ ترین