• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ اور وارنر کو ہیڈکوچ کی مکمل حمایت حاصل

سڈنی (جنگ نیوز) بال ٹیمپرنگ تنازع میں سزایافتہ آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں پلیئرز کی کلاس کے پیش نظر انہیں ورلڈکپ کیلئے نظر انداز کرنا ناممکن تھا۔ لینگر کہتے ہیں کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران دبئی میں دونوں پلیئرز ٹیم کے ساتھ تھے، وہ بہت اچھی طرح دیگر کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ اس سے ہمیں انہیں اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے میں بہت مدد ملی۔ دلچسپ بات ہے کہ جسٹن لینگر دونوں کھلاڑیوں کی پابندی کے دوران بھی مسلسل ان سے رابطے میں رہے ، انہیں ٹیم کے نئے کلچر سے روشناس کرایا تاکہ اسکواڈ میں واپسی پر اجنبیت کا احساس نہ ہو۔ لینگر کہتے ہیں کہ دبئی میں ٹیم کے ساتھ وقت گذارکر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ نئے کلچر میں خود کو ڈھال لیں گے، وہ کم بیک کیلئے اور ٹیم انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔ لینگر نے واضح کردیا کہ استمھ نمبر پر چار پر کھیلیں گے البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں اوپنرز یعنی کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو کھلا کر دیکھا اور افتتاحی جوڑی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین