• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمائے کرام کی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی صدارت ونگرانی میں28اپریل کو ہونے والے عالمی میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف مشاورتی محافل میں علما و مشائخ کی کثیر تعداد نے مرحوم پیر علائو الدین صدیقی کے جاری کردہ اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰﷺ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مختلف وفود نے بھی صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی سے ملاقاتیں کی ہیں اور28اپریل کے عالمی میلاد مصطفیٰ ﷺ میں قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کرنے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جانشین شیخ العالم صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی نے کہا ہے کہ مرشد گرامی نے سرزمین یورپ میں اسلام کا صحیح چہرہ پیش کرنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت کے تحفظ کے لئے کئی دہائیاں قبل جو عظیم بنیاد رکھی تھی اس پر آج بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہزاروں عاشقان مصطفیٰ ﷺ اس عظیم الشان میلاد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے لئے28 اپریل کو آسٹن میں جمع ہوکر دشمنان اسلام کو پرامن جواب دیں۔
تازہ ترین