آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقا دین اسلام میں ہے، فضیل رضا عطاری

برمنگھم (ابرار مغل) دعوت اسلامی شازلی زون برطانیہ کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے کہا کہ ہماری اور ہماری نسلوں کی بقا دین اسلام میں ہے۔ انہوں نے مدنی خطاب کرتے ہوئے مزید کہا۔ ’’اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے۔‘‘ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی اس آگ سے بچائیں، جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔ وہ برمنگھم میں دعوت اسلامی کے8ویں ادارے فیضان مشکل کشا مدرستہ المدینہ کے موقع پر عاشقان رسول سے مدنی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا، دعوت اسلامی ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جہاں اولاد اپنے والدین کی فرماں بردار ہو، نیکی کرنے اور نیکیاں پھیلانے والے بن جائیں، مبلغ دعوت اسلامی نے زکوٰۃ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا، صاحب زکوٰۃ پر سالانہ ڈھائی فیصد زکوٰۃ فرض ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں