پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میراتھن واک کا اہتمام 42کلومیٹر میراتھن ریلی میں 50سے 60 ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں برٹش پاکستانی محمد ظہیر آف مانچسٹر نےپاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا اور نمایاں رہے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک چیرٹی فنڈ کیلئے مراتھن ریلیوں میں شرکت کرچکے ہیں، ان کا مشن ہے ملک و قوم کا نام روشن کرنا الحمدللہ وہ اپنا خدمت کا مشن جلد مکمل کر لیں گے ۔