• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالز برگ کرکٹ کلب نے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ہے، چوہدری ندیم اختر

ویانا (اکرم باجوہ )آسٹریا کے شہر سالز برگ میں سالزبرگ کرکٹ کلب آسٹریا کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارشاندار میوزک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی،سپورٹس اور تاجر برادری نے شرکت کی اور اپنے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں پاکستان کے گلوکار شبیر گلو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب کا آغاز حافظ عبداللہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف میاں رضا سہیل نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض عرفان شاہد نے بڑی خوبصورتی سے ادا کئے اور مہمان تاجر برادری اور پاکستانی کمیونٹی کا کلب کو سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ سالزبرگ کرکٹ کلب کے صدر چوہدری ندیم اخترنے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ سالزبرگ کرکٹ کلب کی بنیاد 1999میں آپ سب کے تعاون سے رکھی اور آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی دعائوں اور مدد سے کامیابی کی طرف گامزن ہے اور کلب نے پاکستانی پرچم بلند کیا اور کئی فتوعات حاصل کیں۔کلب کے صدر چوہدری ندیم اخترنے کلب کے سپانسر چوہدری اظہر ورک،محفوظ خان،پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر میاں خلیل احمد،فلک شیر چیمہ،سید مبشر شاہ ودیگر کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیااور جونیئر سالز برگ کرکٹ کلب کا بھی اعلان کیا۔ چوہدری اظہر ورک،محفوظ خان،پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر میاں خلیل احمد،فلک شیر چیمہ،سید مبشر شاہ ،کرکٹر رضوان نے کلب کے کھلاڑیوں میں کٹ 2019تقسیم کیں اور کلب کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔فیملی اینڈ فرینڈز آسٹریاکے چیئرمین ڈاکٹر محمد اصغر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلب کو تعاون کایقین دلایا اور تارکین وطن کو پاکستان میں جرمن کورس پر اورتارکین وطن کو پاکستان میں جائیداد کی خریدوفروخت میں مشکلات کا ذکر کیا اور حکومت پاکستان سے اپنے مطالبات جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریب میں گلوکار شبیر گلونے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر حاضرین شرکاء کو کلب کی جانب سے ڈنر دیا گیا۔
تازہ ترین