• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کی کتاب اور رسول اللہؐ کی سنت اصل دین ہے، حافظ حبیب الرحمٰن

بریڈ فورڈ (پ ر) اسلام کا اصل ماخذ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ؐ ہے، امت جب تک ان دونوں ماخذوں کو دین کی اصل سمجھتی رہے گی اس وقت تک سیدھے راستے پر گامزن رہے گی۔ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے افراد امت کا علمی رسوخ ضروری ہے، علم کے بغیر عمل اور عمل کے بغیر علم دونوں ہی نقصان دہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ حبیب الرحمن ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے تربیتی اجتماع کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو انسانیت کیلئے نمونہ کامل بنایا گیا ہے تاکہ لوگ عملاً آپ کی اتباع کریں، اس امت میں سوائے نبی اقدسؐ کے کوئی ہستی خطاء و نسیان سے پاک نہیں ہے، اسی لئے کہ آپؐ کے تمام اعمال کائنات کیلئے قابل عمل ہیں اسی خاطر آپ ؐ نے امت کو بہترین انسانوں کی طرح جینے کا ڈھنگ سکھایا اور وہ سب کچھ قرآن اور احادیث صحیحہ میں موجود ہے جس سے عوام الناس کو آگاہ کرناضروری ہے، اسی مشن کی خاطر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ اپنی نئی نسل کو دینی و علمی تربیت کا اہتمام کیا کرتی ہے، ناظم تبلیغ مولانا حافظ شریف اللہ نے بتایا کہ اتوار28اپریل کو جامع محمدی مسجد نیلسن لنکا شائر میں مرکزی تربیتی اجتماع زیر صدارت امیر مرکزیہ مولانا محمد ابراہیم میر پوری منعقد کیا جارہا ہے جس میں مولانا حافظ حبیب الرحمن حبیب، مولانا فضل الرحمن حقانی خطیب نیلس، مولانا منیر قاسم، مولانا عبدالاعلیٰ درانی، مولانا عبدالباسط العمری، مولانا واجد مالک مڈلزبرا، مولانا شفیق الرحمٰن شاہین، مولانا شریف اللہ شاہد، مولانا حافظ اخلاق بریڈ فورڈ، مولانا صہیب حسن گلاسگو، برادر وسیم خان برمنگھم کے علاوہ برطانیہ بھر کے علماء اور کارکنان جمعیت شریک ہورہے ہیں۔ اس اجتماع میں اردو اور انگلش میں اہمیت عقیدہ توحید و اتباع سنت، فکر آخرت، ختم نبوتؐ، تعلیمات قرآن و حدیث، اصلاح معاشرہ، تزکیہ نفس، نماز و زکوٰۃ و دیگر ارکان اسلام اور روزمرہ مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی، دریں اثناء بعد مغرب اردو و انگلش زبانوں میں تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی جس میں روزمرہ کی دعائیں سکھائی جائیں گی، تربیتی نشست میں نماز عشاء تک انگلش میں مختلف موضوعات پر مختلف علماء لیکچر دیں گے۔
تازہ ترین