• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ جلیانوالہ باغ، برطانیہ سرکاری سطح پر معافی مانگے، اینڈی اسٹریٹ

برمنگھم (ابرار مغل) برطانوی پارلیمنٹ میں برمنگھم سے سکھ نژاد ممبر پارلیمنٹ پریت کور گل کی جانب سے 13اپریل 1919کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں برطانوی فوج کے قتل عام پر معافی کے مطالبے کے بعد ویسٹ مڈلینڈ کمبائن اتھارٹی کے میئر اینڈی اسٹریٹ نے بھی اپنی حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ جلیانوالہ باغ پر برطانوی حکومت سرکاری سطح پرمعافی مانگے واضح رہے کہ13اپریل 1919کو جلیانوالہ باغ میں ایک اجتماع پر برطانوی فوج نے فائر کھول کر لگ بھگ 380افراد کو قتل کردیا جس میں سکھوں کے ساتھ ہندو اور مسلمان بھی شامل تھے۔ سانحہ جلیانوالہ باغ کے ایک سو سال مکمل ہونے پر MPپریت کور گل اور دیگر شخصیات نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ سرکاری سطح پر اس قتل عام پر معافی مانگے۔ ا ب اس مطالبے کی حمایت میں میٹرو میئر اینڈی اسٹریٹ بھی بول اٹھے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ سال میٹرو میئر اینڈی اسٹریٹ نے دورہ پنجاب کے دوران اس باغ میں برطانوی سفاکیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ دورہ جلیانوالہ کے دوران بھی انہوں نے اس سانحہ پر اظہار افسوس کیا تھا۔
تازہ ترین