• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کونسلر جیمز شیرا

لندن (جنگ نیوز) رگبی کے سابق میئر کونسلر جیمز شیرا (ستارہ پاکستان) نے ہزارہ برادری پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری پر ہونے والے حالیہ حملے میں20افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہوگئے، آخر قتل و غارت کا یہ سلسلہ کب تک چلے گا۔ یہ افراد بھی پاکستان کے شہری ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا، لیکن چند افراد لوگوں کو ورغلا کر ایسے ظالمانہ اقدام پر راضی کرلیتے ہیں، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر انتہا پسندی کے تدارک کے لئے کام کریں، تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ پیش آئیں۔
تازہ ترین