• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کے قریب چھاپہ، ملزم نے پولیس پر خطرناک سپرے کردیا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) مانچسٹر کے قریب واقع ڈارون لنکاشائر کے علاقے میں پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے ایک پولیس آفیسر سمیت چھ افسران پر امونیا گیس کا خطرناک سپرے کردیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس آفسر شدید زخمی ہوگیا، لنکا شائر کے چیف کانسٹیبل اینڈرہوڈز نے زخمی ہونے والے پولیس افسران سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ مقامی اخبار کے اور پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات دو بجے صبح دس کے لگ بھگ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پر گھر کے اندر سے ان پر خطرناک سپرے کیا گیا جس سے ایک پولیس افسر کی آنکھیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ باقی چھ افسران بھی اس گیس سے نیم بے ہوش ہوگئے اور ان پولیس افسران کو مجرم کو گرفتار کئے بغیر فوری طور پر ایمبولینس بلوا کر ہسپتال بھجوایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ مشتبہ شخص مکان سے فرار ہونے میں وقتی طور پر کامیاب ہوگیا جسے بعد ازاں پولیس نے اس کا پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین