• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارن وال میں وین سے29افراد برآمد،غلامی کےالزام میں4افراد چارج

لندن( نیوز ڈیسک) کارن وال میں ایک وین کے پچھلے حصے سے 29افراد جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیںبرآمد ہونے کے بعد پولیس نے 4افراد 72 سالہ فرینک والنگ،63سالہ جون رینسم، 62سالہ کیتھ روسٹن اور55سالہ گلین مارٹن بینیٹ کو جدید غلامی کے الزام میں چارج کیاہے، پولیس کے مطابق اس اطلاع کے بعد کہ کچھ لوگ ایک کشتی سے اتر کر وین پر سوار ہورہے ہیں، ایم 5پر کلمپٹن کے قریب جمعہ کی صبح کو ایک وین کوروکا گیا ، وین سے برآمد ہونے والے تمام افراد کے بارے میں خیال کیاجاتاہے کہ ان سب کاتعلق ویتنام سے ہے۔ ملزمان پر غیر قانونی امیگریشن میں تعاون کرنے کا بھی الزام ہے، ان کوریمانڈ پر رکھاگیاہے اور اب ٹرورو کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔برٹش ریڈکراس کے ترجمان کاکہناہے کہ رضاکار وین سے برآمد ہونے والے انسانی سمگلنگ کے شکار 29 افراد کی ایک ریسٹ سینٹر میں دیکھ بھال کررہے ہیں ،جبکہ پولیس نیشنل کرائم ایجنسی،بارڈر فورس ،امیگریشن انفورسمنٹ اور دیگر یجنسیوں کے تعاون سے ان سے تفتیش کررہی ہے اب برطانوی حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ ان لوگوں کےبارے میں اب کیاکرناہے۔
تازہ ترین