• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر بوسٹن میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد


نیویارک (جنگ نیوز )امریکہ میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا اور شائقین کی خوب داد سمیٹی امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں منعقد ہونے والی اس 123ویں بین الاقوامی ریس میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت 30ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا اور Hopkinton ٹاؤن سے شروع ہونے اور Boylstonٹاؤن پر ختم ہونے والی 26.6میل طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔فلاحی مقاصد کیلئے منعقد کی کئی اس میراتھن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معذور افراد سمیت عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورموسم کی خراب صورتحال کے باوجود خوب دوڑ لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں مردو ں کی کیٹگری میں کینیا کے کھلاڑی Lawrence Cheronoجبکہ خواتین کی کیٹگری میں ایتھوپیا کی Worknesh Degefa نامی ایتھلٹ نے اپنی مہارت اور فٹنس کی بنا پر بوسٹن میراتھن اپنے نام کرلی جبکہ معذور افراد کے مقابلے میں مردوں کی کیٹگری میں Daniel Romanchukجبکہ خواتین کی کیٹگری میں Manuela Scharفاتح قرار پائے۔

تازہ ترین