آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ آج (بدھ ) سے لندن میں شروع ہوگا۔ ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے جس میں نارتھ گروپ میں نو ٹیمیں ہونگی اور دوسرا گروپ ساؤتھ ہوگا اس میں بھی نو ٹیمیں ہونگی۔ ایونٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز چھ میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ گلامورگن اور ایسکس کے درمیان کھیلا جائےگا، دوسرے میچ میں گلوسٹرشائر اور سرے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرا میچ کینٹ اور ہمپشائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔ چوتھے میچ میں یارکشائر اور لیسسٹرشائر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پانچویں میچ میں لنکا شائر اور ورسسٹر شائر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چھٹا میچ ڈرھم اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں