• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں بلند ی سے چھلا نگ لگا نے کا عالمی مقابلہ

منیلا (نیوز ڈیسک)فلپائن میں بلند چٹان پر کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے پہلے راؤنڈکاانعقاد کیا گیا جس میں دنیاکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 ماہرخواتین اور مردڈائیورزنے حصہ لیا۔فلپائن کے قصبے El Nidoمیں27میٹر بلندچٹان پر بنے پلیٹ فارم سے پانی میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران ماہر ڈائیورز نے چٹان سے پانی میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔سخت مقابلے کے بعدبرطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیری ہنٹ نامی ڈائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کی Rhiannan Iffland سرفہرست رہیں۔
تازہ ترین