• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونی کریڈٹ نے امریکی الزامات پر 1.3 ارب ڈالرز ادا کرنے کی حامی بھرلی

واشنگٹن (اے ایف پی) یونی کریڈٹ نے امریکا کے الزامات پر 1.3 ارب ڈالرز ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ امریکا کے محکمہ خزانہ نے الزام لگایا تھا کہ یونی کریڈٹ نے ادائیگیاں کرکے ایران اور دیگر ممالک پر پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق اٹلی کے بینک کی جانب سے اپنی داخلہ مارکیٹ ، جرمنی اور آسٹریا کے یونٹس کے ذریعے امریکا میں کی جانے والی 2 ہزار ادائیگیاں جن کی مالیت 500 ملین ڈالرز سے زائد ہے، وہ امریکی پابندیوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یونی کریڈٹ گروپ بینکس نے غیر شفاف طریقے سے امریکا کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی راہ ہموار کی۔  

تازہ ترین